ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: نابالغہ کا جنسی استحصال :ملزم گرفتار

منڈگوڈ: نابالغہ کا جنسی استحصال :ملزم گرفتار

Tue, 07 Feb 2017 18:38:59    S.O. News Service

منڈگوڈ:7/فروری    (ایس او نیوز) شادی کا بھروسہ دلا کر تعلقہ کی مئنلی دیہات کی ایک نابالغہ کا جنسی استحصال کرنے پر پولس نے  کیس درج کرلینے کا واقعہ پیر کو پیش آیاہے۔ ملزم کی شناخت کلگھٹگی تعلقہ سنگٹی کوپا دیہات کا اکشئے ہریجن (19)بتائی گئی ہے۔ 17سال 4ماہ کی نابالغہ لڑکی گذشتہ منگل کو صبح 11بجے یلاپور کے ہونسٹی کٹی میں  اپنے چاچا کے گھر جانے کی بات کہتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ بابالغہ کے والدین نے لڑکی کی تلاش شروع کی اور پیر کو اس کی ماں اور بڑے بھائی لے کر پولس تھانے پہنچنے کی بات کہی جارہی ہے۔ جہاں لڑکی نے اکشئے ہریجن کا نام لے کر جنسی استحصال کرنے کی بات کہی ہے۔ پولس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔


Share: